17

فیفا ورلڈکپ 2026: میزبان شہروں کے ناموں کا اعلان ہوگیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے سپرد کی گئی ہے جبکہ تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا۔
فٹبال ورلڈکپ 2026 امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے جبکہ جن شہروں میں میچز منتعقد ہوں گے انکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
امریکا، لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک/نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کانسز سٹی، ڈلاس، فلاڈیلفیا، کانسس سٹی، میکسیکو، میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری، کینیڈا، وینکوور اور ٹورونٹو شامل ہیں۔
فیفا حکام کی جانب سے گروپ میچز اور ایلیمینیشن راؤنڈ میچوں کی میزبانی کے حوالے سے کسی شہر کو منتخب نہیں کیا ہے تاہم حتمی اعلان بعد میں متوقع ہے۔
ورلڈکپ 2026 میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے 1994، میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں