ہاٹ لائن نیوز : پیرو میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا، طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی اس وقت گری جب کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آ رہے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جب کہ ایک فٹبالر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔