فوٹو گرافی میں قیمتی لمحات ضائع نہ کریں

0
40

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ ان لمحات میں عبادات کیلیے خصوصی انتظامات کریں۔ تصویریں بنانے اور فضول باتیں کرنے میں قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

وزارت نے عازمین حج سےمزید کہاہےکہ وہ ان لمحات کی قدرکریں اور اپناانتہائی قیمتی وقت خانہ کعبہ میں عبادت میں گزاریں۔ فوٹوگرافی اورویڈیوگرافی میں مشغول ہوکر ان لمحات کوضائع نہ کریں۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسجد الحرام میں عبادت میں زیادہ وقت گزارنے کو کہا ہے۔ اللہ کی رحمت اور فضل کیلیے دعاؤں کیساتھ ساتھ دعاؤں اور تسبیحات بھی مانگیں کیونکہ یہ سب سے اہم وقت ہے۔

Leave a reply