فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید

0
73

ہاٹ لائن نیوز : حسن خیل میں فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

Leave a reply