فواد چوہدری نے ایک بار پھر معافی مانگ لی

0
59

ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی توہین کیس میں ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی اور تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی

Leave a reply