ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی جیل میں کاررواٸی کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ۔
عدالت نے فواد چوہدری کو لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ، عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست نمٹا دی ۔
عدالت کی درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔
جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کئے بغیر مین کیس کی سماعت بھی ممکن نہیں ، درخواست کےہمراہ عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کےوکیل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے ۔