ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے کیرج وے پراجیکٹ کرپشن کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو انتخابی کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیرج وے پروجیکٹ کرپشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت کے روبرو فواد چوہدری کو انتخابی کاغذات نامزدگی پر دستخط کرنے کی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے الیکشن کے دیگر معاملات کے لیے اپنے بھائی فراز چوہدری کے نام سے پاور آف اٹارنی پر دستخط بھی کیے۔