فلک جاوید کا خاندان سیاسی انتقام کےنشانےپر ؟

0
33

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس کی ملزم فلک جاوید کے شوہر شکیل ریاض نے سم کی فرنچائز سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شکیل ریاض نےاظہرصدیق ایڈووکیٹ کی ثالثی سےعدالت میں درخواست دائر کی۔

شکیل ریاض نےدرخواست میں موقف اختیار کیاہےکہ ایف آئی اےنےغیر قانونی طور پر فرنچائز پر چھاپہ مارا۔درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ میرے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنیکا حکم دے۔

Leave a reply