فلم ” جوان ” سے متعلق انتہائی حیران کن انکشاف
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) فلم ’جوان‘ کے پہلے گانے میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ہزار ڈانسر شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے فلم اسٹار شاہ رخ خان کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے ۔
گزشتہ روز جوان کی آڈیو لانچ کے لیے چنئی کے ایک انجینئرنگ کالج میں بہت بڑی تقریب منعقد کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیو لانچ کی تقریب میں نئی فلم کی ٹیم کے ہمراہ شاہ رخ خان خود بھی شریک ہوئے ۔
آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے کنگ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے چنئی میں فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کرکے تمل ناڈو میں متعدد خاندانوں کو روزگار فراہم کیے ہیں ۔
اُنہوں نے بتایا کہ چنئی کے تین ہزار خاندان شاہ رخ خان کی فلم جوان کی شوٹنگ کی وجہ سے خوشحال ہوئے ہیں ۔