فلسطین میں اب تک کتنی شہادتیں ہوچکی ہیں

0
68

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی آج بھی برقرار ہے، اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملوں اور ٹینکوں سے گولہ باری شروع کردی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کےروز ہوگا۔

اسرائیلی حملوں میں ممنوعہ سفید فاسفورس بھی استعمال کیا جا رہا ہے، خان یونس میں مہاجر کیمپ پر شیلنگ سے 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اب تک شہداء کی تعداد 1200 سے بڑھ گئی ہے، پانچ ہزار سے زائد زخمی ہیں جب کہ اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1200 تک جا پہنچی ہے، مجموعی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں اب تک 2500 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری سے 22800 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

حماس کے حملے میں 21 تھائی، 22 امریکی مارے گئے جب کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 9 اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو ہونے جا رہا ہے جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر بات کی جائے گی۔

برازیل کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے برازیل نے غزہ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے۔

Leave a reply