فلسطینی پرچم لگانے پر جرمانہ

0
108

ہاٹ لائن نیوز : قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے درمیان میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان کو لباس اور آلات کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام دکھانے پر جرمانہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اسٹیکر کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو انہیں معطل کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Leave a reply