فلسطینی طالب علم کو امریکی شخص نے مفلوج کردیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی طالب علم مفلوج ہو گیا۔
فلسطینی طالب علم ہشام کی والدہ کے مطابق ہشام کی ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی تھی جس کی وجہ سے وہ پہلے بھی خدشہ ظاہر کر چکی تھیں کہ ان کا بیٹا زندگی بھر ٹانگیں نہیں ہلا سکے گا۔
ہشام کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ‘گو فنڈ می’ کے نام سے ایک صفحہ قائم کیا ہے تاکہ ہشام کی مالی مدد کی جا سکے، جسے اگلے ہفتے ہسپتال سے ڈسچارج کیا جانا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہشام اور 2 دیگر فلسطینی نوجوانوں کو ایک مسلح انتہا پسند شخص نے اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جب یہ تینوں نوجوان فلسطینی کفایہ پہن کر ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔