فلسطینی صدر نےبھی حمایت کااعلان کردیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ ان کے عوام کو “آباد کاروں اور قابض افواج کی دہشت گردی” کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 5000 راکٹ داغے جانے کے بعد ، جس میں کم از کم 22 اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ، رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے دوران فلسطینی صدر نے کہا، “ہمارے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے”۔
واضح رہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں گھس کر حملے کیے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے اس حق پر زور دیا کہ وہ آباد کاروں کی “دہشت گردی اور قابض قوتوں” کے خلاف اپنا دفاع کریں۔