فضیلہ قاضی نے کامیاب شادی گزارنے کا طریقہ بتا دیا

فضیلہ قاضی نے کامیاب شادی گزارنے کا طریقہ بتا دیا
سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی کو کامیاب بنانے کے لئے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا ہے، انہوں نے ایک پروگرام میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اور نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو رشتہ مضبوط بنانے کے لئے اہم مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ شادی ایسا رشتہ ہے جہاں ہر 2 لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اس لئے ان دونوں کو سمجھنے کے لئے ایک دوسرے کو اسپیس دینی چاہیے، اگر آپ شادی شدہ زندگی پر سکون اور خاشگوار انداز سے گزارنا چاہتے ہیں تو رشتے میں لچک ہونا ضروری ہے اور ضد بالکل نہیں ہونی چاہیے۔