
ہاٹ لائن نیوز : نوشہرہ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنما پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے ذوالفقار باچا کو مسلم لیگ مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں تاہم اب دونوں جماعتوں نے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔