ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دباؤ میں نہ آنے پر مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلاول اپنے نانا کے بنائے ہوئے آئین کو دفن کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیم کے حوالے سے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بہت سمجھ بوجھ سے کام لیا ہے، وہ جانتے ہیں کہ ترمیم جلد بازی میں نہیں کی جاتی، وہ کسی دباؤ میں نہیں آئے، میں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس مسودے کو آرام سے پڑھیں اور اس پر بحث کریں۔ آئینی ترمیم ایک حساس اور سنجیدہ مسئلہ ہے، اس میں عجلت میں ترمیم کرنا نامناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی مسودہ سیاسی جماعتوں سے چھپایا گیا ہے، اس نے اسمبلی میں آنا ہے، پتہ چل جائے گا۔ اسے سب کے سامنے پیش کرنا اور اس پر بحث کرنا بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50 سے زائد ترامیم ہیں، آپ عجلت کیوں دکھا رہے ہیں؟ وکلاء برادری نے بھی اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم آئین کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔ میں بلاول کو پیغام دے رہا ہوں کہ آپ کےنانانے 1973 کا آئین اتفاق رائے سے بنایا تھا، آپ اپنےناناکے آئین کو دفن کر رہے ہیں۔