فضا علی کو کس مجبوری کے تحت گھر بیچنا پڑا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ماضی کی مقبول ترین ماڈل ، گلوکارہ اور اداکارہ فضا علی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کے علاج کیلیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے، ان کو شوبز انڈسٹری کے لوگوں سے معاوضہ مانگنے کیلیے ان لوگوں کے سامنے رونا پڑا لیکن آج تک اداکارہ کو پیسے نہیں مل سکے ۔
فضا علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انکی والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو گلوکارہ کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ والدہ بیمار تھیں اور میں لوگوں کے سامنے رو رہی تھی کہ میرا معاوضہ مجھے دے دیں لیکن کسی نے مجھے معاوضہ نہیں دیا اور بالآخر مجھے اپنا فلیٹ پیچ کر اپنی والدہ کا علاج کروانا پڑا ، اگرمجھے معاوضہ دے دیا جاتا تو مجھے اپنا گھر نہیں بیچنا پڑتا