ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت کی مسلسل کوششوں کے باوجود وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
لاہور کی ہوا آج صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ریکارڈ کی گئی جہاں صبح سویرے ریکارڈ کیے گئے پارٹکیولیٹ میٹرز کی تعداد 394 رہی جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
شہر میں ہوا کا یہ معیار صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ماسک استعمال کرنے اور گھروں سے کم سے کم باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔