فررے کا تجسس ختم
ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز)بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خفیہ کہانی شیئر کر رہی تھیں ، جس پر فررے لکھا ہوتا تھا ، فررے نے شائقین میں بے تحاشہ تجسس بھی پیدا کیا۔
فررے دراصل سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کی پہلی فلم ہے ، پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔
تمام تجسس ختم کرتے ہوئے فلم میکرز نے فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ، ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا ہے کہ، ’’میں تو یہ ایف لفظ کی بات کر رہا تھا، آپ لوگوں نے کیا سوچ لیا ،
فررے کی ہدایت کاری سومیندر پادھی نے کی ہے ، جب کہ فلم میں علیزے، زین شا،، رونیت بوس رائے، ساحل مہتا،جوہی ببر سونی اور پرسنا بشت نے اہم کردار ادا کیے ہیں ، فررے فلم 24 نومبر 2023ء کو ریلیز ہو گی ۔