فرخ حبیب نے اہم اعلان کر دیا

0
150

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

فرخ حبیب لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں انہوں نے عون چوہدری کی موجودگی میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں سے پرانا تعلق ہے، ہم 5 ماہ سے گھروں میں نہیں تھے، 9 مئی کو افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آئینی طریقہ کار پر کوئی اعتبار نہیں، اپنے آپ کو جوابدہ بنانے کا عمل بہت ضروری ہے، یہ کفر اور اسلام کی جنگ نہیں ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے میں مصروف تھے، کچھ وفادار دوستوں نے مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی، پی ٹی آئی چیئرمین کو آئینی طور پر اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد سیاسی جدوجہد کی بجائے انتشار کا راستہ اختیار کیا اور بیلٹ پیپرز کے استعمال کے بجائے تشدد کا درس دیا لیکن تشدد املاک کو نقصان پہنچانے کا باعث بنا۔

اس موقع پر فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور پی ٹی آئی کے سربراہ نے کارکنوں کو سانحہ 9 مئی کے لیے تیار کیا۔

واضح رہے کہ لاہور کی عدالت نے فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ آج محفوظ کیا تھا۔

Leave a reply