فرح شہزادی کے بچوں کی اپیل

0
228

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔

دورکنی بنچ نے اپیل پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

دورکنی بنچ نے اپیل پر وفاقی حکومت اور وزرات داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس جوادحسن پر مشتمل بنچ نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی اپیل پرسماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ، فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دیے ہیں ۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، فرح شہزادی کے دونوں بچے بالغ ہیں ۔

یاد رہے کہ اپیل فرازاقبال اور ایمان اقبال نے ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے ۔

Leave a reply