فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

0
162

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایت کار فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کیمطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں۔

میناکا چائلڈ اداکاروں ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی ووڈ فلم بچن میں بھی بطور اداکار کام کیا۔

Leave a reply