فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ایک بارپھرناکام

0
31

ہاٹ لائن نیوز : ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے،تمام 4 خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

Leave a reply