فاروق فتح کو 11 ہزار سال قید کی سزا ، آخر کیوں ؟

3
191

انقرہ: ( ہاٹ لائن نیوز) ترکیہ میں کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث فاروق فتح کو 11,196 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں 2 ہزار سے زائد افراد کو کرپٹو کرنسی کا جھانسہ دے کر ان سے 356 ملین لیرا ( ترکی کرنسی)کا چونا لگانے والے فاروق فتح اوزر اور اس کی ایک بہن اور ایک بھائی کو سخت ترین سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

محض 22 سال کی عمر میں فاروق فتح نےکمپنی کھولی تھی اور پھر فراڈ ، منی لانڈرنگ اور منظم جرائم کا وسیع نیٹ ورک بنایا۔ کرپٹو کرنسی سے غیر قانونی مال بنایا ، فاروق فتح کو 2 ہزار سے زائد افراد کو دھوکا دینے کے مختلف مقدمات کا سامنا تھا۔

2021 میں فاروق فتح البانیہ فرار ہو گیا تھا ، اس کو جون میں ترکیہ واپس لایا گیا ، اس پر 2 ہزار کیس کی الگ الگ سنوائی ہوئی اور اس کو الگ الگ سزائیں بھی دی گئیں ، فاروق فتح کی مجموعی سزا 11 ہزار سے زائد سال بنتی ہے ۔

فاروق فتح کے بھائی گوون اور بہن سیراپ کو بھی انہی الزامات کا مجرم قرار دیا گیا ہے ۔

3 comments

Leave a reply