غیر ملکی کمپنیاں گیس چوری میں ملوث

1
136

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) غیر ملکی موبائل فون کمپنی بھی گیس چوری میں ملوث نکلی ، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گیس چوری کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، کاروائی کے دوران معلوم ہوا کہ کرک کے علاقے میں موبائل فون ٹاور کے جنریٹرز چوری شدہ گیس سے چلائے جا رہے ہیں ۔

موبائل فون کمپنی براہ راست مین گیس لائن سے گیس چوری کررہی تھی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے غیر قانونی کنکشن کاٹ کر جنریٹر اور پائپ کو ضبط کرلیا ہے ، موبائل فون کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔

1 comment

Leave a reply