59

غیر ملکی فضائی کمپنی نے اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کر دیں، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز) برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے وفاقی داارلحکومت اسلام آباد کے لیے
پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022ء تک پروازیں معطل کی جائیں گی ، برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پر کی جارہی ہے ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔اس سے پہلے رواں سال فروری میں برطانوی ایئرلائن برٹش ائیر ویزنے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن باقاعدہ بند کردیا تھا ، برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپنا فلائنٹ آپریشن شروع ہونے کے صرف 16 ماہ بعد 28 فروری 2022ء سے لاہور پاکستان سے لندن ہیتھرو کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا تھا ، اس بات اعلان 6 جنوری کو کیا گیا تھا ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ آخری پرواز بی اے 258 لاہور سے لندن روانہ ہوگئی ، برٹش ائیرویز نے اکتوبر2020ء کو لاہور سے لندن پروازوں کا آغاز کیا تھا ، برطانوی فضائی کمپنی نے لاہور آپریشن کے لیے بوئنگ 787 طیارے استعمال کیے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بتایا تھا کہ برٹش ائیر ویز نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر اپنا آپریشن لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ، اب موسم گرما میں لاہور سے برطانیہ پروازیں نہیں جائیں گی تاہم اسلام آباد سے پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں