غیر ملکیوں پر حملوں کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ ہوگیا

0
37

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ ایس۔ ایچ ۔او شرافی گوٹھ کی مدعیت میں تھانہ سی۔ ٹی۔ ڈی میں درج کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشتگری، قتل ،اقدام قتل، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی جائیں گی، مقدمے میں سہولت کار، ہلاک دہشتگرد اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے سرغنہ کو نامزد کیا جائے گا۔

دہشتگردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کا تاحال سراغ نہیں ملا ہے، دہشتگردو ں کا حملہ ،پولیس اہلکاروں سے مقابلہ اور بی۔ ڈی۔ ایس کو ملنے والے تمام شواہد ایف۔ آئی۔ آر کے متن کا حصہ بنیں گے، مقدمہ کچھ دیر بعد تھانہ سی۔ ٹی۔ڈی آپریشن میں درج کیا جائے گا ،حملے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگرد گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی، حملے میں کالعدم علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply