غیر اخلاقی پوسٹ: دو وکلاء کے لائسنس معطل

0
183

کے پی بار کونسل نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر پشاور کے دو وکلا کے لائسنس معطل کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایگزیکٹو سید مبشر کی زیر صدارت ہوا جس میں پشاور کے دو وکلاء کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کے پی بار کے ترجمان کے مطابق وکلا پر سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹس شائع کرنے کا الزام تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دونوں وکلاء کے لائسنس اگلے نوٹس تک معطل کر دیے ہیں۔

Leave a reply