غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کروڑوں کوششیں
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر وی پی این کے ذریعے غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا پتہ چلا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق شہری وی پی این کے ذریعے پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے فحش مواد تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں روزانہ 2 کروڑ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے۔