ہاٹ لائن نیوز : ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں غلط انجکشن لگنےکیوجہ سے3 بچے جاں بحق، سیکرٹری صحت پنجاب نےغفلت برتنےپر تین ملازمین کو معطل کردیاہے۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں تعینات نرس اقصیٰ آفاق کو غلط انجکشن لگانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر عمارہ کا کہنا تھا کہ انجکشن سرکاری لیبارٹریز سے پاس کیا گیا تھا۔
نرس کی گرفتاری کیخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نرس کو گرفتارکر کےڈاکٹر کو بچایا جا رہا ہے۔