غزہ کی صورتحال: اہم اجلاس آج ہوگا

0
59

 

ہاٹ لائن نیوز: غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا جو سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سعودی عرب میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور صدر محمود عباس کو یقین دلایا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

Leave a reply