غزہ کو بچوں کے قبرستان میں تبدیل کیاجارہاہے

0
55

ہاٹ لائن نیوز : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل پناہ گزینوں کے کیمپوں، ہسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔

انتونیو گوتیرس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے غزہ کو بچوں کے قبرستان میں تبدیل کر رہے ہیں۔ اسرائیل اور حماس فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ بدترین انسانی بحران ابھر رہا ہے جسے روکنے کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ جنگ ​​بندی مزید ضروری ہوتی جا رہی ہے۔

Leave a reply