غزہ: چڑیاگھرمیں جانوربھی بھوک سےنڈھال

0
100

ہاٹ لائن نیوز : جہاں اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے وہیں غزہ کے چڑیا گھر کے جانور بھی اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے غذائی قلت کے باعث بھوک سے مر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے غزہ کے رفح مہاجر کیمپ کے نجی چڑیا گھر میں رہائش اختیار کر رکھی ہے جب کہ چڑیا گھر میں موجود جانور بھی اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں۔

مختلف ممالک کی خبر رساں ایجنسیوں کی جانب سے چڑیا گھر کے بھوکے جانوروں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، ان تصاویر میں غزہ کے شہریوں کو بھوک سے مرتے جانوروں کی دیکھ بھال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply