غزہ پر کس کی حکومت ہوگی؟

0
191

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس غزہ اور مغربی کنارے میں کبھی حکومت نہیں بنائے گی بلکہ یہاں فلسطینی اتھارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمون میں لکھا کہ ہم خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی “کاوشوں” کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے اور غزہ کا کنٹرول سنبھالنا پڑے گا۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کو ایک حکومتی ڈھانچے کے تحت آنا چاہیے۔ اس مسئلے کا پائیدار حل اسرائیل اور فلسطین کی ’’دو ریاستوں‘‘ کا قیام ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی یا غزہ میں طویل عرصے تک اپنی افواج کی تعیناتی کے اسرائیلی وزیراعظم کے ارادے پر اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کریں گے۔ وہ غزہ کے محاصرے اور ناکہ بندی کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے مزید لکھا کہ میں نے اسرائیلی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ حملوں اور تشدد کی حمایت نہ کریں، ان واقعات کو روکا جائے اور ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

Leave a reply