غزہ پر حملہ : امریکہ سے بڑا بیان آگیا

0
151

ہاٹ لائن نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔

صدر جو بائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ غزہ کا محاصرہ کیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہو گی۔ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کےقیام کی راہیں ہموار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔ وہ اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 13 امریکیوں کو آزاد کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ان امریکیوں کو مبینہ طور پر حماس نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ایران کی تنظیم حزب اللہ فلسطین میں جاری تنازعہ میں داخل نہ ہو یا اسے مزید بڑھائے۔

Leave a reply