غزہ میں جنگ بندی آج متوقع

0
90

ہاٹ لائن نیوز : حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں مختصر جنگ بندی آج متوقع ہے۔ چند گھنٹوں میں قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا۔

اس سے قبل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اشارہ دیا تھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ قریب آ رہا ہے۔

ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، حماس نے قطری بھائیوں اور ثالثوں کو اپنا مؤقف پہنچا دیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے خواتین اور بچوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔

Leave a reply