غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ حماس نے شرکت سے انکار کر دیا
ہاٹ لائن نیوز: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوں گے جب کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے جولائی میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد پر اصرار کیا ہے۔
قطر میں آج سے شروع ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل، مصری، امریکی اور قطری اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جب کہ حماس غزہ جنگ بندی کے لیے ہونے والے نئے مذاکرات میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔