غزہ جنگ بندی، سلامتی کونسل کی قرارداد ناکام

0
137

ہاٹ لائن نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ناکام ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی منظوری کے لیے 9 ووٹ درکار تھے تاہم 5 حق میں آئے۔

4 ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کی مخالفت کی اور 6 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

روسی حمایت یافتہ قرارداد میں یرغمالیوں کی رہائی، امداد تک رسائی اور محفوظ انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

امریکا نے قرارداد کے مسودے میں حماس کی مذمت نہ کرنے پر روس کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ امریکی مندوب نے روس پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام بھی لگایا۔

Leave a reply