غزہ اسپتال کمپلیکس میں 179 فلسطینی اجتماعی قبر میں سپرد خاک
ہاٹ لائن نیوز : غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا ہسپتال کمپلیکس میں 179 فلسطینی شہداء کو اجتماعی قبر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
غزہ میں الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلامیہ نے بتایا کہ 179 لاشوں کو اسپتال کے احاطے میں الشفاء اسپتال میں ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابو سلامیہ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ فلسطینی شہداء کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں سپرد خاک کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال کی عمارت میں دفن ہونے والوں میں 7 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دم توڑ گئے اور 29 مریض ایندھن کی کمی کے باعث انتقال کر گئے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کا کئی دنوں سے محاصرہ کر رکھا ہے اور اندر موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کے جنریٹرز میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں۔