
ہاٹ لائن نیوز : عیدالاضحی کی آمد آمد، اداکارہ میگھا نےبھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے جانور خرید لئے، عیدالاضحی میں چنددن باقی رہ گئے ہیں، کسی نےقربانی کے لئے جانور خرید لئے ہیں تو کوئی خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔
پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور خرید لئے ہیں، اداکارہ میگھا نے بچھڑے اور بکرے خریدے، وہ قربانی کےجانوروں کو اپنے ہاتھوں سے چارہ کھلاتی اور پیار کرتی رہی۔