عوام کی مشکلات میں اضافہ،دودھ اور دہی کی قیمت میں حیران کن اضافہ 53

عوام کی مشکلات میں اضافہ،دودھ اور دہی کی قیمت میں حیران کن اضافہ

شہر میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہوگیاہے۔جس کی وجہ سے گھی ،آئل ،اور آٹے کے بعد دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوگیا ہے۔اور رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں پھنسے شہری یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ اب بچوں کو کیا پلایئں۔ شہر لاہور میں مہنگائی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر متوسط طبقے کی آمدنی نگلنے لگا۔متوسط اور غریب طبقہ مہنگائی کے اس طوفان میں غوطے کھاتے ہلکان ہوگے مگر یہ طوفان تھم نہ سکا ۔ لاہور میں دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے اور دہی 20 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا ہے۔
لاہور ملک سیلرز ایسوسی ایشن کیجانب سے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ازخود 10 سے 20 روپے کا اضافہ کیا گیاہےجس کے بعد دودھ 115 سے بڑھکر 125 روپے فی لیٹر اور دہی 130 روپے سے بڑھکر 150 روپے فی کلوگرام کا ہوگیا ہے شہری کہتے ہیں مخلوط سرکار انہیں کم ازکم زندہ رہنے کا حق تو دے دیں۔تبدیلی سرکار کے دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں