105

عوام چوروں کودوتہائی اکثریت نہیں دے گی، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام چوروں کودوتہائی اکثریت نہیں دے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پریس کانفرسن کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں نے آج تک 4 فلیٹس کے ثبوت فراہم نہیں کیے، فوری انتخابات مسئلے کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے زرداری اورمولانا کا بوجھ اٹھانا ہے، ن لیگ نے سیاسی خود کشی کرلی، ملک کو بینک ڈیفالٹ کے دہانے پر لے کرجایا جا رہا ہے، بلاول بھٹودھمکی دینے والے وزیرکا نام بتائیں، انہیں عوام کی نہیں کیسزبند کرنے اوراین آراوکی فکر ہے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے نام پرالیکشن پرڈاکا مارا جا رہا ہے، آج سب سے بڑا این آراو سامنے آگیا، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی مزید تحقیقات سے انکارکردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت حکومت کو تبدیل کیا گیا، کرائم منسٹرنے دھمکی آمیزخط کواسمبلی میں تسلیم کیا، سنگین نتائج کی دھمکی کو کرائم منسٹر نے تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 2 روزسے گمشدہ ہیں، وزیراعظم کابینہ کے ساتھ سزایافتہ بھگوڑے کے پاس بیٹھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں