عوام پربجلی بم گرنےکوتیار

0
130

 

ہاٹ لائن نیوز: مہنگائی کے باعث عوام پر بجلی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

نیپرا میں جولائی تا ستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست ہے ، مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بجلی کمپنیوں نے 22 ارب 92 کروڑ روپے کی وصولی کی درخواست کی ہے۔

Leave a reply