عوام نے مہنگی بجلی کا حل نکال لیا

0
129

کراچی : ( ہاٹ لائن نیوز) بجلی کی بڑھتی قیمت کے باعث سولر پینلز کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، کراچی کے شہریوں نے سولر پینلز کو بجلی کا متبادل بنا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی بدولت بجلی صارفین شدید پریشان ہیں ، توایسی صورت حال میں وہ توانائی چاہئے جو سستی ، ماحول دوست اور آسانی سے دستیاب ہو اور ایسا صرف شمسی توانائی سے ہی ممکن ہے۔

شہر قائد میں سولر پینلز کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، کراچی کے شہریوں نے سولر پینلز کو بجلی کا متبادل بنا لیا ہے ۔

دکانداروں کے مطابق ایک والٹ کا سسٹم 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جبکہ 220 والٹ کا سسٹم 2 لاکھ روپے کا ہے، 1 فریج ، چار پنکھے اور چار لائیٹس چلانے والا سسٹم تقریباً 4 لاکھ لاگت کا دستیاب ہے ۔

Leave a reply