عوامی ردِ عمل کا خوف: واپڈا ملازمین نے انوکھا حل نکال لیا
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) عوامی ردِ عمل کے ڈر سے واپڈا ملازمین گھر گھر جا کر بل تقسیم کرنے سے خوف کھانے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی ردِ عمل کے ڈر سے واپڈا ملازمین گھر گھر جا کر بل تقسیم کرنے سے خوف کھانے لگے ہیں ، جہلم میں ایک واپڈا ملازم بجلی کے سینکڑوں بلز ایک مقامی ہوٹل میں پھینک کر فرار ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب گوجرانوالہ کی ٹریفک پولیس نے بجلی بلز پر شہریوں کا شدید ردعمل دیکھنے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کا چالان نہ کرکے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی۔