
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر فریقین سے کل رپورٹ طلب کر لی ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی دائر درخواست میں وفاقی حکومت،صوبائی حکومت،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن،ائی جی پولیس کو فریق بنایا ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے طور پر فرائض سر انجام دے رہا ہوں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے،بطور پارٹی جنرل سیکرٹری انتخابات میں حصہ لینا ہے ..
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق کاغذات نامزدگی میں اپنے متعلق تمام تفصیلات بتانا ضروری ہے ، درخواست گزار کے خلاف ادارے مقدمات یا جاری تحقیقات کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے لہذا عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے فریقین سے کل رپورٹ طلب کرلی۔