عمر ایوب نے روپوشی کیوں ختم کردی ؟

0
79

ہاٹ لائن نیوز : سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے اپنے والد کی وفات پر روپوشی ختم کردی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ گوہر ایوب خان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ایوب خان سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے والد تھے۔

انتقال کے بعد گوہر ایوب خان کی میت گاؤں ریحانہ لائی گئی، مرحومہ کی نماز جنازہ آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔

گوہر ایوب کے بیٹے عمر ایوب بھی ریحانہ گاؤں پہنچ گئے، وہ 6 ماہ سے روپوش تھے۔

9 مئی کے سانحہ کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے جب کہ عدالت نے انہیں اشتہاری بھی قرار دے دیا ہے۔

Leave a reply