عمرےکی آڑمیں گداگری کےلیےسعودی عرب جانےکی کوشش ناکام

0
56

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارےنے کراچی ایئرپورٹ سے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میں 7 خواتین اور ایجنٹ بھی شامل ہیں۔

ملزمان پرواز نمبر جی 9549 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے، گرفتار ملزم محمد نواز نے خود کو دیگر ملزمان کا رشتہ دار ظاہر کیا، جب کہ دوران تفتیش دیگر ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم محمد نواز ایجنٹ ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم محمد نواز نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، گرفتار ملزمان عمرہ کی ادائیگی کے بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر لاعلم تھے۔

ترجمان ایف آئی کا کہنا تھا کہ ملزمان رہائش اور ہوٹل کی بکنگ سے متعلق کوئی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے، ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لیے رقم نہیں تھی، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہےاورمزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply