ہاٹ لائن نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے اپنی پروازوں کے کرایوں میں 30 فی صد کمی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رعایت کے بعد کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ٹیکس سمیت 56ہزارروپے اور واپسی کا ٹکٹ 88 ہزار روپےکاہوگا۔
رعایتی ٹکٹ 31 اگست تک دستیاب ہونگے۔ ترجمان نے مزید کہاہےکہ مسافر 30 ستمبر تک ان ٹکٹوں پر مدینہ وجدہ کا سفر کر سکتے ہیں ،رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔