عمران کاکیس بند
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عمران ریاض کی بازیابی پر اللہ کا شکر ادا کریں ۔
صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست موٹر قرار دے کر نمٹا دی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کاشکرادا کریں ،عمران ریاض کی بازیابی اللہ کی رحمت سے ہوئی ۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کے خود گھر واپس آنے کے بعد حبس بیجا کی درخواست موثر ہو چکی ہے ۔
عمران ریاض عدالت میں پیش نہ ہوئے ، عدالت میں کرائی گئی یقین دہانی کے باوجو آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور پیش نہ ہوئے جب کہ ایڈیشنل ائی جی ذوالفقار حمید اور شہزادہ سلطان عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست گزار کی طرف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی ۔
خیال رہے کہ عدالت میں وفاقی و صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے نے عمران ریاض کے بارے لاعلمی کا اظہار کر دیا تھا ۔
Wow, wonderful weblog layout! How long have you been blogging for?
you make running a blog glance easy. The total glance of your site is magnificent,
as neatly as the content material! You can see
similar: sklep internetowy and here e-commerce